سفاک باپ نے تیسری لڑکی کی پیدائش پر ڈیڑھ سالہ بیٹی کو زہر دے دیا

سفاک شخص تیسری لڑکی کی ولادت پر نالاں تھے، گھر پر موجود ڈیڑھ سالہ بیٹی کو شربت میں زہر ملا کر دیا، ایف آئی آر درج

(فوٹو: فائل)

سرگودھا کے نواحی گاؤں میں باپ نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا۔

سرگودھا کے نواحی گاؤں بھاگٹانوالہ کے رہائشی شخص نے اپنے گھر پر تیسری بیٹی کی پیدائش پر غصے میں آکر ڈیڑھ سالہ بچی کو شربت میں زہر ملا کر دیا، جسے پی کو وہ انتقال کرگئی۔


اہل خانہ نے بتایا کہ بچی کو جب اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی اور متوفیہ کا جسم نیلا پڑا ہوا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور ملزم کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم وقوعہ کے بعد سے فرار ہے۔
Load Next Story