عالیہ بھٹ اور کریتی سینان نے ’بہترین اداکارہ‘ کا نیشنل ایوارڈ جیت لیا
’آر آر آر‘ کو بیسٹ پاپولر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ شریا گوشل کو بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا ہے
بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور کریتی سینان کو بہترین اداکارہ کے مشترکہ نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ الو ارجن کو کو بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا۔
69 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا اور تینوں فنکاروں کیلئے نیشنل ایوارڈ جیتنے کا پہلا موقع ہے۔
عالیہ بھٹ کو فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' اور کریتی سینان کو فلم 'میمی' میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ ملا جبکہ الو ارجن کو ''پشپا : دی رائز' کی پرفارمامنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
'روکٹری : دی نمبی ایفیکٹ' کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ پنکج ترپاٹھی کو 'میمی' کے اندر بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا تھا۔
'آر آر آر' کو بیسٹ پاپولر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ شریا گوشل کو بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
تمام فنکاروں کو یہ ایوارڈز رواں برس کے آخر میں بھارتی صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں ایک بڑی تقریب میں دیئے جائیں گے۔