فاطمہ قتل کیس پر آواز اٹھانے والوں کو کچے کے ڈاکوؤں کی سنگین دھمکیاں
پیر کا دفاع اور حویلی کی حفاظت کریں گے، آواز اٹھانے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، ڈاکو
سندھ میں کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نے رانی پور کی فاطمہ کو قتل کرنے والے ملزم کو بچانے کے لیے دھمکی آمیز ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں کچے کے ڈاکوؤں نے ورثا اور معاملہ اجاگر کرنے والے صحافیوں سمیت دیگر افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
ڈاکوؤں نے کہا کہ جس نے ہمارے پیروں اور اُن کی حویلیوں کا نام لیا انہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، پیروں کی حویلیوں کی ہم خود حفاظت کریں گے۔
پولیس نے دھمکیاں دینے پر چالیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مزید پڑھیں: رانی پور؛ پیر کی حویلی میں قتل گھریلو ملازمہ فاطمہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم
اُدھر مقتولہ فاطمہ کی والدہ نے ملزمہ حنا شاہ کے والد کو مقدمے میں نامزد کرنے کے لیے درخواست دے دی جس میں بتایا گیا ہے کہ حنا شاہ کے والد رانی پور کے وائس چیئرمین ہیں۔