عبدالستار ایدھی علیل نہیں ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن

عبدالستار ایدھی گزشتہ روز معمول کے چیک اپ کیلیے اسپتال گئے تھے،ترجمان


Staff Reporter May 10, 2014
عبدالستار ایدھی گزشتہ روز معمول کے چیک اپ کیلیے اسپتال گئے تھے،ترجمان۔ فوٹو ایکسپریس/فائل

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

معروف سماجی رہنما معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ایدھی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی علیل نہیں ہیں ،وہ گزشتہ روز معمول کے چیک اپ کیلیے اسپتال گئے تھے ،انھوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی روزانہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس میٹھادر میں واقع اپنے دفتر میں بیٹھ رہے ہیں اور وہاں سے تمام فلاحی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں