امیتابھ اورفریدہ سمیت کئی بھارتی فنکار ہالی وڈ میں بھی چھا گئے

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ فریدہ پنٹو کی دو نئی فلمیں ’’ڈیزرٹ ڈانسر‘‘اور’’نائٹ آف کپس‘‘2013کو سینمائوں کی زینت بنیں گی


Net News September 18, 2012
فریدہ پٹنو 2008 میں آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

امیسابھ بچن سمیت کئی بالی وڈ اداکاروں نے ہالی وڈ فلموں میں بھی کام شروع کردیا۔

فریدہ پنٹو اور امیتابھ بچن کی نئی فلمیں زیر تکیل ہیں جب کہ دیگر فنکاروں کی بھی ہالی وڈ میں اینٹری بہت اچھی رہی ہے ۔

بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی تکنیک کاروں کی خدمات بھی ہالی وڈ انڈسٹری حاصل کررہی ہے ۔اس پر فنکاروں کی جانب سے ہالی وڈ فلموں میں جلوہ گرہونے کی یہ نئی روایت بھی سامنے آئی ہے ۔فریدہ پٹنو 2008 میں آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

ان کی دو نئی فلمیں ''ڈیزرٹ ڈانسر''اور ''نائٹ آف کپس''2013کو سینمائوں کی زینت بنیں گی ۔بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی نئی ہالی وڈ فلم''دی گیٹ گیٹس بائی ''2013کو سینمائوں کی زینت بنے گی ۔امیتابھ نے کہا ہے کہ فلموں کی تشہیر کے لیے سب کچھ نہیں کرسکتے ۔

انھوں نے کہاکہ بالی وڈ میں کامیابی سے چار دہائیوں کا سفر کرچکا ہوں اور جب بھارتی سینما انڈسٹری عروج پر تھی تب بھی پروموشن کے لیے کوئی عجیب وغریب حرکت نہیں کی ۔امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلموں کی پروموشن کے لیے عجیب وغریب حرکتیں کی جارہی ہیں ۔

ایسی حرکات سے فلمیں کامیاب نہیں ہوتیں بلکہ فلموں میں فنکاروں کی پرفارمنس ہی ان کی کامیابی کی ضمانت بنتی ہے ۔امیتابھ کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو فلموں کی پروموشن کے لیے غیر مناسب حرکات کرنے سے انکار کردینا چاہیے ۔انھوں نے بتا یا کہ فلمسازوں ،ایڈ ایجنسیوں اور پی آر کمپنیوں کے کہنے پر ہر کام نہیں کرنا چاہیے صرف جائز حد تک ہی پرومشن کے لیے پرفارمنس دی جاسکتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں