نسیم شاہ نے ایک بار پھر فضل الحق فاروقی کو ایشیاکپ 2022 کی یاد دلادی

ایک سال قبل بھی نسیم نے انکے اوور میں پاکستان کو 2 چھکے لگاکر میچ جتوایا تھا


ویب ڈیسک August 25, 2023
ایک سال قبل بھی نسیم نے انکے اوور میں پاکستان 2 چھکے لگاکر میچ جتوایا تھا (فوٹو: کرک انفو)

افغانستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ایک بار پھر نسیم شاہ نے فضل الحق فاروقی کے آخری اوور میں پاکستان کو میچ جتوادیا۔

7 سمتبر 2022 ایشیاکپ میں نسیم شاہ نے جس کا کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ایک سال بعد دوبارہ تاریخ دہرادی، میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے اور افغان بولر فضل الحق فاروقی نے شاداب خان کو نان اسٹرائیک اینڈ پر منکڈ رن آؤٹ کیا اور یوں وہ 48 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

نسیم شاہ نے ایک بار پھر انتہائی مشکل صورتحال میں 2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بناکر ایک بار پھر مرد بحران ثابت ہوئے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ نے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ''افغان بولرز'' کو قرار دیدیا

گزشتہ سال 2022 کے ایشیاکپ ٹی20 میچ میں بھی یہی ہوا تھا، آخری اوور 11 رنز تھے اور بولر تھے فضل الحق فاروقی لیکن یہاں بھی نسیم شاہ بیٹر تھے انہوں نے دو گیندوں پر دو چھکے لگاکر پاکستان کو فتح جیت دلوائی تھی۔

دونوں بار ایک ہی بولر کے جیت کے خواب کو ڈراؤنے خواب میں تبدیل کرنے کے بعد نسیم شاہ کے جشن کے انداز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: افغان اوپنرز کی پاکستان کیخلاف ریکارڈ پارٹنرشپ

واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے، پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سےکامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں