ورلڈکپ ہوم ایڈوانٹیج آئی سی سی کی نظروں میں کھٹکنے لگا

توڑ کیلیے میچز میں کیوریٹرز کو سپورٹنگ پچز تیار کرنے کا حکم جاری کردیا


Sports Desk August 25, 2023
توڑ کیلیے میچز میں کیوریٹرز کو سپورٹنگ پچز تیار کرنے کا حکم جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

ورلڈکپ میں ہوم ایڈوانٹیج آئی سی سی کی نظروں میں کھٹکنے لگا، توڑ کیلیے کیوریٹرز کو متوازن پچز تیار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ون ڈے ورلڈ کپ اس بار اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے، آئی سی سی اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ اسے ہوم ایڈوانٹیج حاصل نہ ہو، اس مقصد کیلیے تمام 10 وینیوز اور 2 وارم اپ میچز کے اسٹیڈیمز میں کیوریٹرز کو متوازن پچز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں کے فاتح بننے کے ٹرینڈ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، بھارت نے اپنے ملک میں 2011 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، اسی طرح 2015 میں آسٹریلیا اور 2019 میں انگلینڈ نے بھی اپنے ملک میں ٹائٹل جیتا۔ یہی ہوم ایڈوانٹیج آئی سی سی کیلیے بھی تشویش کا باعث بن چکا، اسی لیے عالمی گورننگ باڈی کے چیف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن نے ایسی پچز کی تیاری کیلیے کوشش شروع کردی جہاں پر بیٹ اور بال میں مکمل توازن رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کے وارم اَپ میچز کب اور کہاں ہوں گے؟

بی سی سی آئی کی جانب سے میٹنگ میں شریک ہونے والے ایک آفیشل کے مطابق ایٹکنسن نے کیوریٹر پر زور دیا کہ وہ کسی بھی صورت میزبان ٹیم کے دباؤ میں نہ آئیں اور سپورٹنگ پچز تیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ توجہ ایسی پچز کی تیاری پر ہونا چاہیے جو سپورٹنگ ہوں نہ کہ ایسے ٹریکس بنائے جائیں جس سے میزبان ٹیم کو فائدہ ملے، یہ بات درست ہے کہ ہر جگہ کی پچ کا مزاج الگ ہوتا ہے لیکن پچز ایسی ہونی چاہیئں جس میں مقابلہ آگے تک جائے۔

یاد رہے کہ بھارت میں پچز کی حالیہ کوالٹی تنقید کی زد میں رہی ہے، خاص طور پر رواں برس آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران پچز کی کافی شکایت سامنے آئی، اس لیے آئی سی سی اپنے شوپیس ایونٹ کیلیے ایسے مسائل سے بچنا چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں