سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے بند رہے گی

صنعتوں کو بھی 26 اگست سے اگلے 48 گھنٹے کیلیے گیس کی ترسیل بند رہے گی


Business Reporter August 25, 2023
صنعتوں کو بھی 26 اگست سے اگلے 48 گھنٹے کیلیے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے اور صنعتوں کو 48 گھنٹے بند رکھے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو ہفتہ 26 اگست صبح 8 بجے سے پیر 28 اگست صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کیلیے گیس کی فراہمی بند رہے گی تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی مافیا نے مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی

تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو بھی 26 اگست صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹے کیلیے گیس کی ترسیل بند رہے گی، کمپنی نے گیس کی بندش کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں