سائفر کیس شاہ  محمود قریشی مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ایف آئی اے نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، عدالت نے فریقین کے دلائل سن کر ریمانڈ میں توسیع کردی


ویب ڈیسک August 25, 2023
(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے عدالت نے مزید 3 دن کے لیے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، جس میں انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کردیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اور اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور بھی عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آفیشل سیکرٹ ایکٹ، سائفر کیس میں شاہ محمود کا جسمانی ریمانڈ منظور

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی اور انہیں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں