معروف ریسلر ’’برے وائٹ‘‘ انتقال کرگئے

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے موت کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک August 25, 2023
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے موت کی تصدیق کردی (فوٹو: فائل)

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی نے معروف ریسلر برے وائٹ کی موت کی تصدیق کردی ہے تاہم انتقال کی وجہ منظر عام پر نہیں آسکی۔

معروف ریسلر کا اصل نام ونڈھم روٹونڈا تھا، وہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر مائیک روٹنڈا کے بیٹے تھے۔

مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق ریسلر سارہ لی انتقال کر گئیں

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کنٹینٹ آفیسر "ٹرپل ایچ" سمیت کئی نامور ریسلرز نے انکے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ پرائیویسی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برے وائٹ سال 2017 میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بنے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں