’ضروری تھا‘ نظم نویں جماعت میں لکھی تھی خلیل الرحمٰن قمر
’ضروری تھا‘ شاعری کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے جوکہ 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا
پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مشہور نظم 'ضروری تھا' اسکول کے زمانے میں لکھی تھی۔
حال ہی ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران میرے پاس تم ہو، صدقے تمہارے اور پیارے افضل جیسے مشہور ڈراموں کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مشہور نظم 'ضروری تھا' نویں جماعت میں لکھی تھی۔
ڈرامہ نگار نے بتایا کہ طالبعلمی کے زمانے میں ان والدین انہیں انگریزی پڑھنے پر زیادہ زور دیا کرتے تھے اس لئے وہ چھپ کر شاعری لکھا کرتے تھے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے کتاب لکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی انہیں اچھا معاوضہ دے تو وہ کتاب ضرور لکھیں گے۔
یاد رہے کہ 'ضروری تھا' کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے جوکہ 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا اس گانے کی شاعری خلیل الحمٰن قمر نے لکھی ہے۔