تونسہ شریف عوام کا بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان

احتجاج میں انجمن تاجران، جماعت اسلامی اور سول سوساٸٹی کے نمائندے بھی شریک


ویب ڈیسک August 25, 2023
فائل فوٹو

تونسہ شریف میں بجلی بلوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے، عوام نے بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر دیا۔

احتجاج میں انجمن تاجران، جماعت اسلامی اور سول سوساٸٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

انجمن تاجران تونسہ نے بجلی بلوں کے خلاف مکمل پیہ جام ہڑتال کی کال دے دی۔ صدر انجمن تاجران تونسہ نے کہا کہ اگر حکومت ظالمانہ بجلی کے بل واپس نہیں لیتی تو سوموار کو مکمل پہیہ جام ہوگی۔

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں نے سفید پوش افراد کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں