الہلال نے نیمار کے بعد صلاح کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے بڑی پیشکش کردی

اگر مصری فٹبالر معاہدہ قبول کرتے ہیں تو رونالڈو کے بعد دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی ہوں گے


ویب ڈیسک August 25, 2023
اگر مصری فٹبالر معاہدہ قبول کرتے ہیں تو رونالڈو کے بعد دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی ہوں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

مصر کے اسٹار فٹبالر اور انگلش پریمئیر لیگ میں لیورپول کے فاروڈ پلئیر محمد صلاح کو سعودی کلب الہلال نے بڑی پیشکش کردی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصری فٹبالر محمد صلاح بھی سعودی پُرو لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اگر وہ معاہدے کو قبول کرتے ہیں تو النصر کے کپتان اور پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی ہوں گے۔

سعودی کلب الہلال نے محمد صلاح کو 90 ملین یورو یعنی ( پاکستانی روپوں میں 29 ارب 32 کروڑ 32 لاکھ روپے سالانہ) کی پیشکش کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز میں میسی، رونالڈو اور نیمار

مصری فٹبالر محمد صلاح سال 2017 سے انگلش کلب لیورپول کی نمائندگی کررہے ہیں، کلب انہیں سالانہ 42 ملین یورو یعنی (پاکستان روپوں میں 13 ارب کروڑ 94 لاکھ) دے رہا ہے۔

انہوں نے لیورپول کی نمائندگی کرتے ہوئے کلب کیلئے 305 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 186 گولز اسکور کیے جبکہ 79 اسسٹ کیے، کلب کے ساتھ انکی موجودگی میں کلب نے انگلش پریمیئر لیگ، ایف اے کپ اور انگلش سپر کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: 25 کمروں کی حویلی، 8 لگژری گاڑیاں؛ نیمار کی سعودیہ میں پرتعیش زندگی

محمد صلاح 2011 سے مصری قومی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں، انھوں نے قومی ٹیم کیلئے کُل 88 میچز کھیلے جس میں 49 گولز اسکور کیے جبکہ 29 اسسٹ فراہم کیے۔

واضح رہے کہ الہلال نے حال ہی میں برازیلی کپتان نیمار جونئیر سے 100 ملین یورو یعنی (32 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) سے زائد میں 2 سالہ معاہدہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں