کوک اسٹوڈیو گلوبل نے شے گل کا نیا گانا ریلیز کر دیا

شے گل کی سُریلی آواز میں گانا ’میرا سویرا‘ بےحد پسند کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک August 25, 2023
(فائل فوٹو)

عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے گانے پسوڑی سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی نوجوان گلوکارہ شے گل کا نیا گانا جاری کر دیا گیا۔

کوک اسٹوڈیو گلوبل نے گلوکارہ شے گل کی سُریلی آواز میں نیا گانا 'میرا سویرا' ریلیز کردیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

میرا سویرا شے گل کا پہلا سولو ٹریک ہے جس میں گلوکارہ اپنی آواز کا جادو جگاتی نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کی شاعری اور دھن تنہائی اور مایوسی کے احساسات سے لڑنے سے متعلق ہے۔



شے گل کے اس نئے گانے کو عمیر طاہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ 'میرا سویرا' شے گل کا کوک اسٹوڈیو گلوبل پر دوسرا گانا ہے۔

کوک اسٹوڈیو گلوبل کیلئے شے گل نے پہلا گانا 'ون لو' گایا تھا جس میں انہوں نے ترک گلوکار ایودیکی سات کے پرفارم کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔