یاسمین راشد اورمیاں محمود الرشید سے جیل میں تفتیش کی اجازت

جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اعجاز چوہدری سے بھی تفتیش کی اجازت دے دی گئی


ویب ڈیسک August 25, 2023
یاسمین راشد اور محمودالرشید پر 9مئی کے حوالے سے مقدمات درج ہیں:فوٹو:فائل

نومئی کے واقعات پر درج مقدمات میں پولیس کو تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تھانہ گلبرگ پولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔راحت بیکری پر جلاؤ گھیراؤ کے سرور روڑ کے مقدمے میں اعجاز چوہدری سے تفتیش کی بھی اجازت دے دی گئی۔

پولیس نے عدالت نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان مختلف مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔ ملزمان سے مزید مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں