سینئر سرکاری افسروں کے موبائل فون  ہیک کرنے کی سازش بے نقاب

مشکوک مسیج موصول ہونے پر سرکاری افسران کو فوری کابینہ ڈویژن کو اطلاع کرنے کی ہدایت کردی گئی


ویب ڈیسک August 25, 2023
سازشی عناصر نے واٹس ایپ پر ہیکنگ لنک بھیجے:فوٹو:فائل

سیکیورٹی اداروں نے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب کردی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سازش میں ملوث عناصر نے سرکاری عہدیداروں کے نام پر سرکاری افسران اور بیوروکریسی سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ حساس ڈیٹا تک رسائی کے لیے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیجے گئے۔

حکومت نے تمام سرکاری افسران کو محتاط رہنے اورایسے کسی بھی مسیج کا جواب نہ دینے ایسا کوئی مسیج موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کے سیکورٹی ادارے اس معاملے پر پوری طرح الرٹ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |