ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ ارشد ندیم نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایونٹ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا

ایونٹ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا (فوٹو: فائل)

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے جیویلین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستانی اسٹار ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں 70.63 میٹر، دوسری باری میں 81.53 میٹر جبکہ تیسری کوشش میں 86.79 میٹر کی تھرو پھینکتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔


بھارتی حریف نیرج چوپڑا نے پہلی ہی تھرو میں 87.77 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ ورلڈ اتھلیٹکس چمپئین شپ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Load Next Story