شاہ رخ خان کے پانچ کردار ’جوان‘ کے نئے پوسٹر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

’جوان‘ اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی اور اس کا بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا ہے


ویب ڈیسک August 25, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پانچ کرداروں پر مشتمل 'جوان' کے نئے پوسٹر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی میگا تھرلر کا نیا پوسٹر پوسٹ کیا ہے جس میں ان کے پانچ دھماکے دار کرداروں کی تصاویر موجود ہے۔

شاہ رخ خان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن دیا کہ یہ تو شروعات ہے، انصاف کے مختلف چہرے، یہ تیر ہے، ابھی ڈھال باقی ہے، یہ انت ہے ابھی کال باقی ہے، یہ پوچھتا ہے خود سے کچھ، ابھی جواب باقی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)






ایکشن اور میگا تھرلر 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون کومیو جھلک بھی دکھائیں گی۔

یاد رہے کہ 'جوان' اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |