مجھے وزارت توشہ خانہ کے ڈاکو پر تنقید سے نہیں اپنی کارکردگی پر ملی جمال شاہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک خاتون نے جمال شاہ پر طنز کیا کہ انہیں چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کی بدولت وزارت ملی ہے۔
جمال شاہ نے خاتون کو دیتے ہوئے کہا انہیں اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی پر وزارت ملی اور انہیں توشہ خانہ کے ڈاکو پر تنقید کی وجہ سے وزارت نہیں ملی۔
بی بی میں توشہ خانے کے ڈاکو کی مخالفت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی ثقافتی پورٹ فولیو کی وجہ سے وزیر ثقافت مقرر کیا گیا ہُوں جو میرا شعبہ ہے اور اپنے آرٹ ہی کے ذریعے میں نے آپکے کپتان یعنی توشہ خانہ کے چور کے ایک اچھے کا م یعنی شوکت خانم کینسر ہسپتال کی مدد بھی کی ہے ۔ https://t.co/1pcjWNBgh8
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ثقافتی پورٹ فولیو کی وجہ سے وزیر ثقافت مقررکیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اچھے کام یعنی شوکت خانم کینسرہسپتال کی اپنے آرٹ کے ذریعے مدد بھی کی تھی۔