ایشیاکپ سے قبل نیپالی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی

نیٹ پریکٹس میں بولنگ کرانے والے لیفٹ آرم اسپنر اسٹروک روکنے کی کوشش میں اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے


Sports Reporter August 25, 2023
فوٹو: فائل

ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف نیپالی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والی نیپالی کرکٹ ٹیم نے دوسرے روز جمعے کو بھی نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف ممحد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے گراؤنڈ پر پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا۔

نیٹ پریکٹس میں بولنگ کرانے والے لیفٹ آرم اسپنر اسٹروک روکنے کی کوشش میں اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے،زخمی مہمان کرکٹر کو فوری طور پر اسٹریچر پر ڈال کر قریب کھڑی ایمبولینس میں پہنچایا گیا، جہاں طبی عملہ نے علاج معالجہ کیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ نیپالی ٹیم پریکٹس کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی

معمولی نوعیت کی چوٹ کے سبب کھلاڑی کو اسپتال لے جانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، ٹیم مینجمنٹ نے مذکورہ کرکٹر کا نام بتانے سے انکار کر دیا۔

مہمان ٹیم ہفتہ کو کراچی جیمخانہ گراؤنڈ پرپریکٹس میچ میں شرکت کرے گی، اگلے روز اتوارکو نیپالی ٹیم کی ملتان روانگی طے ہے، جہاں وہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں