ملک بھر میں فوج سے اظہار یکجہتی اور جنگ جیو کیخلاف ریلیوں کا سلسلہ جاری

کراچی میں جنگ،جیو دفاتر کے باہر مہاجرقومی موومنٹ کا دھرنا،سنی اتحاد کونسل کی ریلیاں


کراچی میں جنگ،جیو دفاتر کے باہر مہاجرقومی موومنٹ کا دھرنا،سنی اتحاد کونسل کی ریلیاں فوٹو : ایکسپریس

ملک بھر میں مختلف مذہبی،سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت اور جنگ جیو کے خلاف ریلیوں کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔

ریلیوں کے شرکا جنگ اور جیو کی بندش کیلیے سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے رہے،ریلیوں میںپاک فوج،آرمی چیف اورآئی ایس آئی زندہ باد،جیواورجنگ گروپ مردہ باد کے فلگ شگاف نعرے گئے،کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جنگ اور جیو ٹی وی کے دفتر کے باہر آئی آئی چندریگر روڈ پر فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا، سنی اتحاد کونسل کی 3روزہ تحفظ پاکستان مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور دیگر شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔ آزاد کشمیر حکومت کی کال پر جمعے کو آزاد کشمیراور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوںنے فوج کے ساتھ یوم اظہاریکجہتی منایا، مظفرآباد میںاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ کچھ ذرائع ابلاغ نے ہماری فوج اورحساس اداروں پر تنقید کی جس سے دشمن کو فائدہ پہنچا،مسلح افواج کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کر کے دشمن کو سخت پیغام دینا پڑے گا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور حریت قائدین کی قیادت میں پریس کلب سے یکجہتی فوج ریلی بھی نکالی گئی۔ ڈیرہ مرادجمالی میں جاموٹ قومی موومنٹ،چنیوٹ،شورکوٹ اور بٹگرام میںاہلسنت و الجماعت،اسلام آباد کے تاجروں و صنعتکاروں اور سول سوسائٹی، سکھر میں تنظیم پا کستا نی،ٹنڈو محمد خان میں سرہندی اتحاد ،پشاور میںقومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی،خان پور میں سنی تحریک اور پاک لوورز فورم، حیدرآباد میں سنی اتحاد کونسل اورتعلقہ سٹی میںآل پاکستان مسلم لیگ ،کوٹ غلام محمد میں سیاسی و سماجی تنظیموں ، رحیم یارخان میںجماعت الدعوۃ،ٹنڈوالٰہیار میںفنکشنل لیگ،وہاڑی اور سخی سرور میںعوامی مسلم لیگ،کبیروالا میںایکس سروس مین ایسوسی ایشن نے فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی اور جیو اور جنگ گروپ کے خلاف ریلی نکالی،خیر پور میں بھی ریلی نکالی گئی، ریلیوں کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ فوج اورآئی ایس آئی کیخلاف پروپیگنڈاکرنے والے نجی چینل کا لائسنس منسوخ کرکے پابندی عائد کرے،آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈاکی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی،جیو اور جنگ گروپ ایک مافیا کا روپ دھار چکا ہے۔

ریلیوں کے شرکا نے فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں اور جیو اور جنگ کیخلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنگ اور جیو پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔ٹنڈو محمد خان سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاک فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی اور جیو اور جنگ گروپ کے خلاف سرہندی اتحاد کی جانب سے ٹنڈو سائینداد سے ریلی نکالی گئی جس میں شہر کی سماجی، تاجر و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اسکولوں کے بچوں سمیت سیکڑوں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سرہندی اتحاد کے رہنما سابق ضلعی نائب ناظم پیر اشفاق جان سرہندی، پیر احمد سعید جان سرہندی اور پیر ثاقب جان سرہندی کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی کے نام پر کسی کو بھی ملکی سلامتی سے کھیلنے اور پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو اور جنگ گروپ ایک مافیا کا روپ دھار چکا ہے جو اب ملکی سلامتی کے خلاف بات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا، آزادی صحافت کے نام پر ملکی سلامتی کے خلاف جو کھیل کھیلا گیا ہے، اس سے نہ صرف صحافت بلکہ پوی دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

جس پر پوری پاکستانی قوم میں سخت تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔دریں اثنا اسٹاف رپورٹر کے مطابق نیشنل پیس کمیشن فار انٹرفیتھ ہارمنی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالفتح میمن نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو نے سازش کے تحت حامد میر پر حملے کی آڑ میں فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیاجس سے ان اداروں کا تشخص دنیا بھر میں خراب ہوا اور ملک کی بدنامی ہوئی، حکومت جنگ اور جیو کے خلاف کارروائی کرے اور جیو کو فوری بند کیا جائے۔ جمعے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اس سازش کی مذمت کرتے ہیں پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، اگر جنگ اور جیو نے معافی نہیں مانگی تو پھر ان کے خلاف احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کردیا جائے گا، جنگ اور جیو ملک کے خلاف سازش میں ملوث ہیں، اس میڈیا ہاؤس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو تیز کیا جائے۔ بعد ازاں کمیشن کے تحت دین محمد وفائی روڈ سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، شرکا نے جنگ اور جیو کیخلاف اور فوج کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں