عام انتخابات میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں پیپلز پارٹی

پارٹی قیادت نے واضح کیا کہ الیکشن 90 روز سے آگئے گئے تو ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی، سینیٹر شیری رحمان


ویب ڈیسک August 25, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی ایک رائے ہے عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے واضح کیا ہے کہ الیکشن 90 روز سے آگئے گئے تو ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن 90 دن میں ہونے چاہیئے، حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر نہیں کی جاسکتی، پیپلزپارٹی کا وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا۔

شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی صورت حال سنگین ہے۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں عام انتخابات بھی بروقت ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں