باجوڑ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 افراد زخمی

بم سڑک کے کنارے درخت کے ساتھ نصب تھا، زخمی اسپتال منتقل


ویب ڈیسک August 25, 2023
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ماموند اسپتال کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق باجوڑ کے علاقے لرخلوزو ماموند اسپتال کے قریب بم دھماکے میں ہجاد علی اور جان سردار نامی شہری زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں کو ماموند اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق بم سڑک کے کنارے درخت کے ساتھ نصب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں