بلوچ گلوکار کے انوکھے احتجاج پر وزیراعظم کا نوٹس پنجرہ پُل کی جلد تعمیر کا حکم

بلوچستان کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ بہت جلد حل ہوجائے گا، نگراں وزیراعظم کی یقین دہانی


ویب ڈیسک August 25, 2023

بلوچستان کے مقامی گلوکار نے بولان میں بارشوں سے تباہ ہونے والے کے پنجرہ پُل کی تعمیر کیلیے وزیراعظم سے انوکھے انداز میں اپیل کی جس پر نگراں وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مقامی گلوکار نے مخصوص دھن میں پنجرہ پُل کی تعمیر کے لیے ایک گانا سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

اس گانے میں گلوگار نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ پنجرہ پُل کی تعمیر کروادیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پنجرہ پُل کی تعمیر کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو جلد کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

انوار الحق کاکڑ نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں