آزاد کشمیر کے سابق وزیر چوہدری علی شان 6 سال پرانے چیک باؤنس مقدمے میں گرفتار
ملزم نے 10 لاکھ روپے کے چیک 2017 میں دیے تھے جو باؤنس ہوگئے تھے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق وزیر چوہدری علی شان سونی کو راولپنڈی پولیس نے 6 سال پرانے چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز کی ٹیم نے چوہدری علی شان سونی کو مریڑ چوک کے قریب سے گرفتارکیا، آزاد کشمیر کے سابق وزیر کے خلاف 16 مئی 2017 کو جعلی چیک کے جرم پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کیا گیا۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی و بلڈنگ میٹیریل سپلائر اللہ دتہ کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے 10 لاکھ روپے ادھار لئے،جن کی واپسی کے تقاضا پر بینک چیک دیا،جو متعلقہ بینک نے اکاؤنٹ میں ناکافی رقم ہونے پر ڈس آنر کردیا۔
اس حوالے آگاہ اور رقم کا تقاضا کرنے پر ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزم علی شان سونی کے وارنٹ گرفتاری 21 نومبر 2017 کو جاری کئے گئے تھے،تاہم پولیس ان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔