ورلڈکپ سے قبل پاکستانی پیس اٹیک نے دنیا پر دھاک بٹھادی

ورلڈ کپ 2019 کے بعد ایوریج اور اسٹرائیک ریٹ میں سب کو پیچھے چھوڑدیا


Sports Desk August 26, 2023
ورلڈکپ 2019 کے بعد ایوریج اور اسٹرائیک ریٹ میں سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

پاکستانی پیس اٹیک نے دنیا پر دھاک بٹھا دی جب کہ ورلڈکپ 2019 کے بعد ایوریج اور اسٹرائیک ریٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

2019 میں انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستانی فاسٹ بولرز نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے، 4 برس کے دوران انھوں نے سب سے زیادہ بہتر اوسط اور اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ وکٹیں اڑائیں۔

پاکستان نے اس عرصے میں افغانستان کیخلاف دوسرے ون ڈے تک اس طرز میں30 میچز کھیلے، جس میں صرف پیسرز نے 166 وکٹیں حاصل کیں، اس دوران ایوریج 27 اور اسٹرائیک ریٹ 29.38 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ ون ڈے میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار

دوسرے نمبر پر بنگلہ دیشی ٹیم نے اس دوران 45 ایک روزہ میچز کھیلے اور پیسرز نے 189 وکٹیں لیں، ان کی اوسط 28.33 اور اسٹرائیک ریٹ 31.55 رہا، نیوزی لینڈ کے پیسرز نے 36 میچز میں 195 وکٹیں تو اڑائیں مگر اوسط 30.04 اور اسٹرائیک ریٹ 33.48 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: تنقید کے نشتر چلانے والے ہرشا بھوگلے پاکستانی پیسرز کی تعریف کرنے لگے

اس معاملے میں بھارتی فاسٹ بولرز چوتھے نمبر پر ہیں جنھوں نے 57 میچز میں 258 وکٹیں 30.44 کی اوسط اور 31.76 کے اسٹرائیک ریٹ سے لیں، آسٹریلوی فاسٹ بولرز کی 36 میچز میں165 وکٹوں کے دوران اوسط 30.61 اور اسٹرائیک ریٹ 36.10 رہا۔ انگلینڈ کے پیسرز نے 36 میچز میں 178 وکٹیں لیں، اس دوران ایوریج 31.88 اور اسٹرائیک ریٹ 35.05 رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں