’’رینکنگ سے فرق نہیں پڑتا پاکستان ٹیم متوازن ہے‘‘

زیادہ اہم بات یہ ہوگی کہ میچ کے روز کون بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتا ہے، سابق بھارتی کپتان


Sports Reporter August 26, 2023
زیادہ اہم بات یہ ہوگی کہ میچ کے روز کون بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتا ہے، سابق بھارتی کپتان (فوٹو ایکسپریس ویب)

سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ رینکنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر متوازن پاکستان ٹیم سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں روایتی حریفوں کے مقابلوں پر گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ زیادہ اہم بات یہ ہوگی کہ میچ کے روز کون بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتا ہے، پاکستانی بولنگ اٹیک میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف جیسے پیسرز شامل ہیں، دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کون جیتے گا! گنگولی نے 5 ٹیموں کی پیشگوئی کردی

انھوں نے کہا کہ کوئی راکٹ سائنس نہیں، دیکھنا یہ ہوگا کہ کون پلان کے مطابق کھیل پیش کرتے ہوئے صلاحیتوں کا بہتر انداز میں اظہار کرتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے، افغانستان کو کلین سوئپ کی صورت میں ٹاپ پر جگہ بنانے کا موقع ملے گا، دوسری جانب بھارتی ٹیم کا اس وقت تیسرا نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں