بھارت میں ہندوتوا راج ٹیچر نے ہندو طلبا سے مسلمان بچے کو تھپڑ لگوادیے

خاتون ہندو انتہا پسند ٹیچر نے مسلمان طالبعلموں کی ماؤں کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے


ویب ڈیسک August 26, 2023
بچے کو اسکول سے نکلوا لیا انتظامیہ ٹیچر کیخلاف کارروائی نہ کرنے کیلیے دباؤ ڈال رہی ہے، والد:فوٹو:اسکرین گریب

مسلمان دشمنی کے جنون میں مبتلا مودی سرکار میں خاتون اسکول ٹیچر نے اپنی نگرانی میں مسلمان طالب علم کو ہندو بچوں سے تھپڑ لگوائے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کے ایک سرکاری اسکول میں خاتون ہندوانتہا پسند ٹیچر نے کلاس کے بچوں کو کہا کہ وہ باری باری آ کر مسلمان طالب علم کو تھپڑ ماریں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو بچے باری باری اپنی جگہ سے اٹھ کر آ رہے ہیں اور ٹیچر کے پاس کھڑے روتے ہوئے مسلمان بچے کو تھپڑ مار رہے ہیں۔



ویڈیو میں ٹیچر کو بچوں سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہلکے کیوں مار رہے ہو زور سے تھپڑ مارو۔ ہندو انتہا پسند ٹیچر نے ایک بچے کو مسلمان بچے کو تھپڑ مارنے کے بعد کمر پر بھی مارنے کی ہدایت کی۔ہندو ٹیچر نے ویڈیو بنانے والے کو مخاطب کرتے ہوئے مسلمانوں بچوں کی ماؤں کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے باوجود حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا جبکہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کو اسکول بھیجنا بند کردیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے ٹیچر کے خلاف رپورٹ درج نہ کرانے کے لیے دباؤ ڈالا ہے اور اس کے بدلے میں داخلہ فیس معاف کرنے کا کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔