پاکستان بدترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا چوتھا ملک
طاقتور پاسپورٹ کے لحاظ سے سنگاپور کا پہلا نمبر، افغانستان کا کمزور ترین پاسپورٹ
پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 101 ویں نمبر پر دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔
لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے پاسپورٹس پر حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے، اس فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جسے 193 مقامات کیلیے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجرا ء کا آغاز
فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے پر فرانس اور چوتھے پر جرمنی کا پاسپورٹ مضبوط ترین قرار دیا گیا ہے، اٹلی کا پاسورٹ پانچویں، جاپانی پاسپورٹ چھٹے اور ساؤتھ کوریا کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 13 ویں، قطر 57 ویں، کویت کو 59 ویں پر رکھا گیا ہے، افغانستان کو عالمی رینکنگ میں دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔