سیلاب کے 1 سال بعد بھی لاکھوں بچے مدد کے منتظر ہیں یونیسیف

رواں بارشوں سے سیلاب متاثرہ آبادیوں کے لیے حالات مزید بدتر ہو رہے ہیں

رواں بارشوں سے سیلاب متاثرہ آبادیوں کے لیے حالات مزید بدتر ہو رہے ہیں۔ فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں اور ہنگامی حالت کے اعلان کے ایک سال بعد بھی لاکھوں بچے انسانی امداد اور ضروری خدمات تک رسائی کے منتظر ہیں۔

یونیسیف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بحالی اورآبادکاری کی کوششوں کو ابھی تک درکار مالی اعانت فراہم نہیں کی جاسکی ہے۔رواں سال مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کے لیے پہلے سے ہی مشکل حالات مزید بدتر ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں اب تک 87 بچے موت کا شکار ہوچکے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے مطالبے پر سیلاب متاثرین کیلیے بجٹ میں مزید 12 ارب روپے کی منظوری

ادارے کے مطابق اب بھی 80 لاکھ افراد جن میں سے نصف بچے ہیں۔
Load Next Story