فواد چوہدری حماد اظہر سمیت متعدد رہنماؤں پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ

ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل


ویب ڈیسک August 26, 2023
ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل

ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی کے موجودہ اور سابق رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

ایف آئی آر میں حماد اظہر ، مسرت جمشید چیمہ ، قاسم سوری ، عمر سرفراز چیمہ کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔ علی زیدی ، فواد چوہدری ، اعظم سواتی کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی ، ان تمام رہنماؤں کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا مگر طلبی کے باوجود کوئی رہنما پیش ہوا اور نہ جواب جمع کرایا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا ، ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں