یونان 13 پاکستانی اور شامی پناہ گزینوں پر جنگل میں آگ لگانے کا الزام

جنگل کی آگ سے جاں بحق 2 بچوں سمیت 21 افراد کے پناہ گزین ہونے کا امکان ہے، حکام


ویب ڈیسک August 26, 2023
آتشزدگی میں مزید پناہ گزین پھنس سکتے ہیں، حکام:فوٹو:فائل: اے ایف پی

کشتی حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کرنے یونان نے جنگلات کی آگ کا الزام پاکستانیوں اورشامی پناہ گزینوں کو دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یونان کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ یونانی حکام نے 13 شامی اور پاکستانی پناہ گزینوں پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ایک یونانی شہری کو بھی جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔

یونانی فائر فائٹرز متعدد مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے اب بھی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فائربریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی یونان کے علاقے ایوروس سے2 بچوں سمیت 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ امکان ہے کہ مرنے والے پناہ گزین تھے۔

ایوروس کا علاقہ یونان کے پڑوسی ملک ترکی سے ملتا ہے اور یہیں سے پناہ کے متلاشی افراد یونان میں داخل ہوتے ہیں۔ مقامی سرحدی محافظوں نے خبردار کیا تھا کہ اس آتشزدگی میں مزید پناہ گزین پھنس سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں