گورنر سندھ کی حجام کی پذیرائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شعیب حجام کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا

شعیب حجام کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا

بال بال مہنگائی میں جکڑے عوام کو گورنر سندھ نے بالوں کی اسٹائلنگ کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ گورنر سندھ کہتے ہیں میرے اس نئے انداز کی وجہ شعیب نائی ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آپ کو بھی میرا اسٹائل پسند آیا ہے تو آپ بھی شعیب نائی سے بال بنوائیں ۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ شعیب نائی کی ایک جگہ نہیں بلکہ کئی جگہ شاخیں موجود ہیں۔




گورنر سندھ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اور اس پر دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں۔ جبکہ متعدد صارفین گورنر کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

ادھر شعیب حجام کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا۔ اس نے کہا کہ میری کاروباری پریشانیاں ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے درخواست کی تھی کہ میری پذیرائی کیلئے ویڈیو بیان جاری کریں جس پر گورنر سندھ نے بیان جاری کیا ان کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے گورنر سندھ ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نائی شعیب نے درخواست کی تو گورنر سندھ نے اس کیلئے ایک وڈیو بیان جاری کیا۔
Load Next Story