نگراں حکومت کا کام شفاف الیکشن کرانا ہے مہنگائی بڑھانا نہیں میئر پشاور

دو سال میں پی ڈی ایم کی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو ایک روپے کا بھی فنڈ نہیں دیا، بلدیاتی نظام مفلوج ہوگیا، زیبر علی


ویب ڈیسک August 26, 2023
(فوٹو : فائل)

مئیر پشاور زبیر علی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے عوام پر بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا۔

جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے میئر پشاور نے اپنے بیان میں کہا کہ نگران حکومت نے بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام کے ساتھ زیادتی کی، نگران حکومت دو دن کے اندر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلے واپس لے، یہ حکومت وقت کے منہ پر طمانچہ ہے، نگران حکومت کا کام شفاف الیکشن کرانا ہے نہ کہ مہنگائی بڑھانا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سال کے دوران پی ڈی ایم کی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو ایک روپے کا بھی فنڈ نہیں دیا، اس وقت صوبے میں بلدیاتی نظام مفلوج ہو کررہ گیا ہے، ملک میں کوئی کام نہیں ہو رہا، سسٹم تباہ ہو رہا ہے۔

مئیر پشاور نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہے، الیکشن اصولی طور پر وقت پر ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وقت پر الیکشن کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں