بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف پشاور میں شہریوں کا احتجاج

مظاہرین نے بجلی کے بل جلادیے، نگراں حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف پشاور کے شہریوں نے گنج چوک پراحتجاج کیا، بل جلائے، واپڈا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، آج پشاور میں بھی گنج چوک پر لوگوں نے مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں شہریوں کے ساتھ تاجروں نے بھی شرکت کی۔


مظاہرین نے بجلی کے بل جلادیے، نگراں حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسز نے ہماری مشکلات بڑھادیں، بجلی کے بلوں کو ادا کرنے کے لیے گھریلو سامان فروخت کرنے پر مجبور ہیں، حکومت ظالمانہ ٹیکسز کو واپس لے۔
Load Next Story