راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیو شیئر کردی

اداکارہ نے چند روز قبل اپنے سابق شوہر عادل درانی پر الزام لگایا تھا کہ اس نے راکھی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے


ویب ڈیسک August 26, 2023
فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہے جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔

اداکارہ نے چند روز قبل اپنے سابق شوہر عادل درانی پر الزام لگایا تھا کہ اس نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے لیکن اب ان کا اکاؤنٹ بحال ہوچکا ہے۔

نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مسجد نبوی کے ایک دورازے کو جاکر عقیدت اور احترام کے ساتھ چھوتی ہیں اور پھر اس سے لپٹ جاتی ہیں۔




راکھی ساونت کی مدینہ منورہ کی ایک قریبی عمارت میں بنائی گئی ویڈیو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے جسے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں سیاہ رنگ کے برقع میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ سیڑھیوں والی لفٹ سے نیچے اترتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں