کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کوئٹہ میں رییٹیل کی دکانوں پر چینی فی کلو 180 روپے کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے


ویب ڈیسک August 26, 2023
فوٹو: فائل

بلوچستان کے دارالحکومت میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ سے کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور دکاندار من مانی قیمت پر فروخت کرنے لگے۔

کوئٹہ میں ایک کلو چینی کی قیمت 180 روپے کی فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ کھانے پینے کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری چکرا گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے من مانی قیمتوں پر اشیا کی فروخت کے باوجود انتظامیہ غائب ہے اور سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیا کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں