امریکا کا 111 سالہ شہری دنیا کا معمر ترین شخص قرار

الیگزینڈر امچ گزشتہ ماہ اپریل میں انہیں دنیا کا سب سے معمر ترین شخص قرار دیا گیا


ویب ڈیسک May 10, 2014
امریکی شہر نیو یارک سٹی کے رہائشی رالیگزینڈر امیچ 1903 میں پولینڈ میں پیدا ہوئے. فوٹو؛ رائٹرز

SAN FRANCISCO/ ISLAMABAD: امریکی کے 111 سالہ شہری الیگزینڈر امچ کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔

کیلی فورنیا کے گیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق امریکی شہر نیو یارک سٹی کے رہائشی الیگزینڈر امچ 1903 میں پولینڈ میں پیدا ہوئے اور پھر 1950 میں امریکا ہجرت کر گئے، الیگزینڈر نے رواں برس فروری میں اپنی 111ویں سالگرہ منائی تھی اور گزشتہ ماہ اپریل میں انہیں دنیا کا سب سے معمر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔

دنیا کے معمر ترین شخص کا کہنا ہے کہ ان کی لمبی زندگی کا راز والد کی جانب سے ملنے والی بہترین موروثی خصوصیات ہیں جن کی عمر بھی تقریبا 90 سال تھی۔ الیگزینڈر امچ نے 1995 میں 92 سال کی عمر میں اپنا شاعری کا ایک مجموعہ بھی تخلیق کیا تھا جب کہ وہ اب بھی اپنے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں