فیصل آباد میں گھریلو حالات سے تنگ ماں نے اپنے 3 جگر گوشوں کو زہر دے دیا

بروقت علاج شروع نہ ہونے کی وجہ سے 7 سالہ بلاول جانبر نہ سکا۔


ویب ڈیسک May 10, 2014
پولیس نے بچوں کی ماں کو تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

نشاط آباد میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر ماں نے اپنے تین کمسن بچوں کو زہر کی گولیاں کھلا دیں جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق جب کہ بیٹے اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے نشاط آباد میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر صدف نامی خاتون ن اپنے 7 سالہ بیٹے بلاول، 5 سالہ صبا اور 3 سالہ کرن کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھلا دیں۔ بچوں کے والد اور قریبی رشتہ داروں نے تینوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا بروقت علاج شروع نہ ہو سکا جس کے باعث 3 سالہ کرن جاں بحق ہوگئی جب کہ بلاول اور کرن کا علاج جاری ہے۔

بچوں کی ماں نے بھی الائیڈ استپال پہنچ کر خود کشی کی کوشش کی تاہم قریبی رشتہ داروں نے اسے پکڑ لیا اور پھر پولیس نے صدف کو اپنی تحویل میں لے کر واقعہ کی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں