بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر کا بجلی ٹیرف میں غیرمعمولی اضافے پر شدید احتجاج 

نگراں وزیراعظم سے اپیل کی کہ بجلی کے نرخوں میں ناقابل برداشت اضافہ واپس لینے کا اعلان کریں، مشترکہ بیان


Staff Reporter August 26, 2023
(فوٹو: فائل)

بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت نے بجلی نرخوں میں ناقابل برداشت اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا، وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق، ہارون فاروقی، انجم نثار اور جاوید بلوانی، جنرل سیکریٹری اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی محمد طارق یوسف، سینئر نائب صدر توصیف احمد، نائب صدر حارث اگر، کے سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی برائے چھوٹے تاجران کے چیئرمین مجید میمن نے ایک مشترکہ بیان میں بجلی کے موجودہ نرخوں کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم سے اپیل کی کہ اتوار کو کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کے اختتام پر وزیر بجلی کے نرخوں میں ناقابل برداشت اضافہ واپس لینے کا اعلان کریں۔


انہوں نے کہا کہ بی ایم جی اور کے سی سی آئی نے اس سے قبل بجلی کے نرخوں میں اس غیر معمولی اضافے کو مسترد کر دیا تھا اور ایک بار پھر حکومت پر زور دیا کہ وہ پوری قوم اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں بجلی کے نرخوں میں کیے گئے بے پناہ اضافے کو فوری طور پر واپس لے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کے لیے کراچی چیمبر نے پیر کو تمام تجارتی و صنعتی ایسوسی ایشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں