ایشیاکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک کھلاڑی کا اضافہ

قومی ٹیم اتوار کو کولمبو سے ملتان پہنچے گی

قومی ٹیم اتوار کو کولمبو سے ملتان پہنچے گی (فوٹو: فائل)

ایشیاکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کا اضافہ کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سعود شکیل کو بھی پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ طیب طاہر بطور ٹریولنگ ریزرو ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ون ڈے میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 9 اگست کو افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔


انضام الحق نے اس موقع پر کہا تھا کہ سعود شکیل کو ہم نے دورہ افغانستان کے لیے منتخب کیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اس کو ایشیا کپ کیلئے بھی منتخب کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سری لنکن ٹیم کے 2 کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی ٹیم ہفتہ کو افغانستان کیساتھ تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ کھیلنے کے بعد اتوار کو کولمبو سے ملتان پہنچے گی جہاں پیر کو ایک دن آرام کے بعد کھلاڑی منگل سے ایشیا کپ کیلئے ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کا ایشیاکپ میں دورہ پاکستان کا امکان

ٹیم انتظامیہ نے لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو نرمی فراہم کی ہے جس کے تحت بابراعظم، امام الحق اور نسیم شاہ اتوار کو لاہور جائیں گے اور پیر کی شام کو ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ٹریننگ سیشن سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم میڈیا کانفرنس بھی کریں گے۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Load Next Story