شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی تصدیق کردی

آخری مرتبہ شاہ رخ اور امیتابھ کو 17 برس قبل فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا میں‘ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا


ویب ڈیسک August 26, 2023
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رُخ خان 17 برسوں بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر مداحوں سے گفتگو کے سیشن میں اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

ایک مداح نے اداکار سے بگ بی کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے متعلق سوال پوچھا تو شاہ رخ خان نے لکھا کہ اتنے برسوں بعد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا بہت زیادہ پر لطف رہا ہے۔



انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ سے واپسی پر خود کو بہت خوش قسمت اور انسپائر محسوس کررہے تھے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں خبر دی کہ بگ بی نے انہیں ریس میں شکست دی ہے۔

یاد رہے کہ آخری مرتبہ شاہ رُخ خان اور امیتابھ بچن کو 17 برس قبل مشہور فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں