بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان نے 185 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔ بھارتی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے ٹومپکی 76 اور رمیش 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قومی بلائنڈ ٹیم نے ہدف 15 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد سلمان 48، بدر منیر 41 اور نثار علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دی ہے پاکستان نے اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔