ایران میں بس کھائی میں جاگری 10 افراد جاں بحق 8 زخمی
منی بس کوہِ پیماؤں کو لے کر پہاڑی علاقے میں ایک سیاحتی گاؤں کی طرف جا رہی تھی
ایران میں کوہ پیماؤں کو لے جانے والی ایک منی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبائی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان واحد شدینیا نے بتایا کہ حادثہ ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر ورزگھان کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ منی بس پہاڑی علاقے میں ایک سیاحتی گاؤں کی طرف جا رہی تھی جب وہ کسی نامعلوم وجہ سے الٹ گئی اور کھائی میں جا گری۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 10 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی، اگر سیٹ بیلٹ باندھتے تو متاثرین کی تعداد کم ہوتی۔
واضح رہے کہ سڑکیں اچھی حالت میں ہونے کے باجود ایران میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی شرح کافی زیادہ ہے جس کی وجہ گاڑی چلانے کے دوران ناقص احتیاطی تدابیر اور گاڑیوں کی جانچ پرکھ سے متعلق بین الاقوامی پابندیاں ہیں۔