پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلیے عراق بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار

ایجنٹ پاکستانی شہریوں کو زیارت کے بہانے ایران لے جاکر ملازمت کیلیے عراق بھیجتا تھا


آفتاب خان August 27, 2023
فوٹو ایکسپریس

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلیے عراق بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سعدی احمد کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں انکوائری اور مقدمات پہلے سے درج ہیں، ملزم پر کراچی سے ایران کے راستے شہریوں کو ملازمت کیلئے عراق بھیجنے کا الزام ہے۔

جعلسازگروہ شہریوں کو زیارت کے بہانے ایران لے جاتا ہے جہاں عراق کے جعلی ویزے فراہم کیے جاتے۔ ملزمان حافظ آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے شہریوں سے جعلسازی میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ایران میں شیخ انصاری نامی ایجنٹ عراق کے جعلی ویزے فراہم کرتا ہے، ملزم سعدی احمد ہفتے کی دوپہر حافظ آباد سے 35 افراد کو لے کر ٹرین سے کراچی پہنچا تھا۔

ایف آئی اے کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کر کے گرفتار کیا، جعلسازی کا شکار بیشتر افراد رفو چکر ہوگئے، پکڑے گئے 6شہریوں کوگروہ سے لاتعلقی کی بناء پر رہاکردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔