اسلحہ کیس پولیس کوایف بی آئی ایجنٹ کیخلاف مقدمےکا چالان 19 مئی کو پیش کرنے کا حکم

ملزم نے سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کرلی ہےاس لئے مقدمے کی رپورٹ تیار کرنے کی مہلت دی جائے، تفتیشی افسر

جوئیل کاکس کو اس کے سامان سے 9 ایم ایم پستول کا میگزین اور گولیاں ملنے پر گرفتار کیا گیا تھا فوٹو: فائل

مقامی عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں ایف بی آئی کے ایجنٹ کے خلاف مقدمے کا چالان 19 مئی کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل میجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ جوئیل کاکس کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی تاہم ملزم پیش نہیں ہوا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کرلی ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ مقدمے کی رپورٹ تیار کرنے کی مہلت دی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 19 مئی کو ملزم کی موجودگی میں حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 مئی کو کراچی ایئرپورٹ پر امریکی شہری جوئیل کاکس کو اس کے سامان سے 9 ایم ایم پستول کا میگزین اور گولیاں ملنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ ملزم ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔
Load Next Story