بھارت میں 59 کروڑ 70 لاکھ افراد بیت الخلاء کی سہولت سے محروم

نائیجیریا میں بھی بیت الخلا سے محروم افراد کی تعدا 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 90 لاکھ تک جا پہنچی ہے


ویب ڈیسک May 10, 2014
2025 تک دنیا بھر سے اس غلط روش کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، اقوام متحدہ۔ فوٹو؛ فائل

دنیا بھر میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کا حال یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بھی کروڑوں بھارتی بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں۔

عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی جانب سے جاری ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں تقریبا ایک ارب کے قریب لوگ بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں جن میں سے 82 فیصد افراد صرف 10 ممالک میں بستے ہیں، بھارت میں بیت الخلا سے محروم افراد کی تعداد باقی 9 ممالک کی مجموعی تعداد (22 کروڑ 90 لاکھ) سے بھی دو گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت بھارت میں سب سے زیادہ افراد بیت الخلا سے محروم ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھانا ان کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت کے علاوہ نائیجیریا میں بہت تیزی سے بیت الخلا سے محروم افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، نائیجیریا میں 1990 میں بیت الخلا سے محروم افراد کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ تھی جو کہ 2012 میں بڑھ کر 3 کروڑ 90 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بیت الخلا سے محروم افراد کے خاتمے کے لئے 80 سے زائد ممالک میں کام جاری ہے اور کوشش ہے کہ 2025 تک دنیا بھر سے اس غلط روش کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں