بھارت نے ورلڈکپ کے دوران جوئے کی تشہیر پر پابندی عائد کردی

جوئے میں زیادہ تر کالا دھن استعمال ہوتا ہے جو معاشرے اور معیشت دونوں کیلیے نقصان دہ ہے، بھارتی وزارت اطلاعات


Sports Desk August 27, 2023
جوئے میں زیادہ تر کالا دھن استعمال ہوتا ہے جو معاشرے اور معیشت دونوں کیلیے نقصان دہ ہے، بھارتی وزارت اطلاعات۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے ورلڈکپ کے دوران جوئے کی تشہیر پر پابندی عائد کردی۔

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ میڈیا، آن لائن تشہیری ذرائع اور سوشل میڈیا ایسا کوئی مواد استعمال نہیں کریں گے جس سے جوئے کی حوصلہ افزائی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: جوئے کی آمدنی سے حصہ نہیں چاہیے، اسٹار پاکستانی کرکٹرز کا فیصلہ

وزارت کا کہنا ہے کہ جوئے میں زیادہ تر کالا دھن استعمال ہوتا ہے جو معاشرے اور معیشت دونوں کیلیے نقصان دہ ہے۔

دوسری جانب میڈیا میں یہ بات زیر بحث ہے کہ ورلڈکپ اسپانسرز میں بھی ایسی کمپنیز شامل ہیں جو براہ راست یا بالواسطہ جوئے کیلیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرتی ہیں، وزرات کا حکمنامہ سامنے آنے پر ان کا لائحہ عمل کیا ہوگا، اس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں