وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پر کل ایران روانہ ہوں گے دفترخارجہ

وزیر اعظم نواز شریف کو ایرانی صدرحسن روحانی نے دورے کی دعوت دی تھی، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک May 10, 2014
وزیراعظم دورے کے دوران ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے

وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کل ایران کے دارالحکومت تہران روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایرانی صدرحسن روحانی نے دورے کی دعوت دی تھی، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف، ایرانی صدرحسن روحانی اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی حکام سے سرحدی معاملات، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اور بجلی کی درآمد اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں