جنوبی افریقی ویمنز ٹیم پاکستان پہنچ گئی صدارتی پروٹوکول دیا جائیگا

مہمان ٹیم پیر سے پریکٹس سیشن کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم میں کرے گی


Zubair Nazeer Khan August 27, 2023
مہمان ٹیم پیر سے پریکٹس سیشن کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم میں کرے گی (فوٹو: پی سی بی)

جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

مہمان ٹیم 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستان پہنچی ہے، دونوں ٹیمیں جمعہ پہلے ٹی20 میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپین شپ کا حصہ ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کا کا قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے جبکہ مہمان ٹیم کو صدارتی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو سخت ترین حفاظتی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا جائے گا۔

مہمان ٹیم پہلے روز اتوار کو آرام کرے گی جبکہ پیر کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن طے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔